
یوٹیوب صارفین کیلئے خوشخبری، شارٹ ویڈیوز بنانیوالوں کیلئے اے آئی فیچر متعارف، جو گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔
اب صارفین صرف ٹیکسٹ لکھ کر آرٹی فیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے اپنی مرضی کی ویڈیوز بناسکیں گے۔یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم پر ویڈیو شارٹس بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کروادیا ہے، جو تخلیق کاروں کیلئے ویڈیو بنانے کے عمل کو مزید آسان اور تخلیقی بنا دے گا۔یہ فیچر گوگل کے ڈیپ مائنڈ کے جدید ترین اے آئی ماڈل ’’ویو 2‘‘ کو استعمال کرتا ہے، جو صارفین کو محض متن لکھ کر ویڈیوز تخلیق کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس اے آئی ماڈل کو ڈریم سکرین فیچر کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ ڈریم سکرین پہلے ہی تخلیق کاروں کو ویڈیوز کے پس منظر میں تبدیلیاں کرنے کی سہولت فراہم کرتا تھا، لیکن اب یہ فیچر یوٹیوب شارٹس میں مکمل طور پر اے آئی سے تیار شدہ ویڈیوز بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس کا مطلب ہے کہ صارفین اب اپنے تخلیق کو حقیقت کا روپ دے سکیں گے اور شارٹس کیلئے منفرد ویڈیوز بناسکیں گے۔یوٹیوب کا یہ نیا اے آئی فیچر تخلیق کاروں کیلئےویڈیوز بنانے کے عمل کو مزید آسان اور تخلیقی بنا دے گا۔ویو 2 کی مدد سے صارفین اب محض متن لکھ کر حیرت انگیز ویڈیوز تخلیق کرسکیں گے، جو نا صرف وقت بچائے گا، بلکہ تخلیقی صلاحیتوں کو بھی نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔
یہ فیچر یوٹیوب شارٹس کے استعمال کو مزید فروغ دے گا اور تخلیق کاروں کو پلیٹ فارم پر اپنا مواد پیش کرنے کے نئے مواقع فراہم کرے گا۔
دنیا کا سب سے پتلا سمارٹ آئی فون دیکھنے میں کیسا ہوگا؟
فروری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اینڈرائیڈ صارفین کیلئے 2 بہترین فیچرز متعارف
جولائی 31, 2024 -
چاقوحملےمیں زخمی ،اداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل
جنوری 21, 2025 -
لاہورمیں دفعہ144نافذ،معاملہ عدالت میں پہنچ گیا
اکتوبر 4, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔