یوکرین جنگ کےخاتمےکیلئےروسی صدرکوکوئی رعایت نہیں دی،امریکا

0
17

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ  یوکرین جنگ کے خاتمے کے لئے روسی  صدر کو کوئی رعایت نہیں دی۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکی سینیٹ کی خارجہ امورکمیٹی کوبریفنگ کےدوران بھرپوراحتجاج کیا گیامظاہرین نےغزہ میں نسل کشی بندکروکےنعرےلگاکرسماعت میں خلل ڈالا۔
بریفنگ کےدوران مارکوروبیوکاکہناتھاکہ ایران کےساتھ جوہری معاہدہ آسان نہیں ہوگا،ایران کوخوشحال ملک بننےکاموقع دےرہےہیں،یوکرین جنگ کے خاتمےکےلئےروسی صدرکوکوئی رعایت نہیں دی،ٹرمپ انتظامیہ دنیاکےمعاملات سےدستبردارنہیں ہورہی ،ہماراایسی دنیاسےواسطہ ہےجو سمجھدار اور ہوشیار ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ امریکی مفادات کوپورانہ کرنےوالےامدادی پروگراموں کےلئےفنڈنگ بندکردی ،امریکا نےدوسرےعلاقائی ممالک سےغزہ کے فلسطینیوں کورضاکارانہ طورپربسانےکی بات کی تھی،شام میں ایک بارپھرخانہ جنگی کاخطرہ پیداہوگیا،عبوری حکومت کوسنگین چیلنجزدرپیش ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ پوری دنیاسےپناہ گزینوں کاامریکامیں داخلہ بند کر رہےہیں،ہزاروں ویزے منسوخ کئے،امریکاجسےچاہےملک میں آنےدے گا اورجس پرچاہےپابندی لگائےگا۔

Leave a reply