وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی چینی ہم منصب سےملاقات،خطےکی صورتحال پر تبادلہ خیال

0
101

وزیرخارجہ اسحاق ڈارکی بیجنگ میں چینی ہم منصب وانگ ژی سےملاقات،دونوں رہنماؤں کی طرف سے دوطرفہ تعلقات ،خطےکی صورتحال اورعالمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات میں پاکستان اورچین کےدرمیان گہری دوستی اوراسٹریٹجک شراکت داری پرزوردیاگیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنےچین کی جانب سےپاکستان کی خود مختاری کی حمایت پراظہارتشکرکیا۔
اس موقع پرپاکستان کی جانب سےچین کےبنیادی مفادات کی مکمل حمایت کااعادہ کیاگیا،وزیرخارجہ اسحاق ڈارنےمسئلہ کشمیرکےحل کوخطےمیں پائیدارامن کیلئے ناگزیرقراردیا۔
چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کاکہناتھاکہ چین پاکستان کوفولادی دوست اورہمہ موسمی شراکت دار سمجھتا ہے۔
چین کی جانب سےپاکستان کی سالمیت اورترقی کی حمایت جاری رکھنےکااعلان کیاگیا۔
واضح رہےکہ نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار19سے21مئی تک چین کےسرکاری دورےپرتھے۔

Leave a reply