یوکرین کی جانب سےروس پرامریکی میزائل حملہ،ٹرمپ برس پڑے

0
22

یوکرین کی جانب سےروس پرامریکی میزائل حملہ کرنےپرنومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے تنقید کے نشتربرسادئیے۔
رواں سال نومبرمیں امریکہ میں صدارتی انتخابات ہوئےتھےجس میں ڈونلڈ ٹرمپ نےسیاسی حریف کملا ہیرس کوشکست دےکرکامیابی حاصل کی تھی۔نومنتخب امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےانتخابی مہم کےدوران کامیابی کی صورت میں روس یوکرین اورفلسطین ،اسرائیل جنگ بندی کااعلان کیاتھا۔
یوکرین کی جانب سےروس پرامریکی میزائل حملوں پرتنقیدکرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کاکہناتھاکہ روس کی سرزمین پرامریکی ساختہ میزائل حملوں سےجنگ میں تیزی آئےگی،روس پرامریکی میزائلوں سےحملہ پاگل پن ہے۔
ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ میں اس حملے سےشدیداختلاف کرتاہوں،ہم اس جنگ کوبڑھارہےہیں،حالات مزیدخر اب ہونگے،میرےپاس جنگ ختم کرنے کا اچھامنصوبہ ہے،لیکن ابھی اسےظاہرنہیں کرسکتا۔

Leave a reply