یوگنڈا:چرچ پرآسمانی بجلی گرنےسے14افرادہلاک،متعددزخمی

0
4

یوگنڈامیں مذہبی رسومات کی ادائیگی کےدوران چرچ پر آسمانی بجلی گرنےسےبچوں سمیت 14افرادہلاک جبکہ متعددزخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کےمطابق دو روزقبل مذہبی رسومات کی ادائیگی کےدوران چرچ پرآسمانی بجلی گرنےکاواقعہ پیش آیاجس میں13بچوں سمیت 14افرادہلاک ہوگئےاورحادثےمیں 34 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق افسوسناک واقعہ یوگنڈا کے شمال مغرب میں پالابیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جو اس وقت 80ہزار سے زائد پناہ گزینوں کا مسکن ہے۔ حادثےکےفوری بعدامدادی کارروائیاں کرنےکےلئے ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کیاگیا۔ہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق پالابیک مہاجر کیمپ کے متاثرین 2 روز قبل چرچ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی میں مصروف تھے کہ تیز بارش اور بجلی کڑکنا شروع ہوگئی۔اس دوران آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں14 افراد ہلاک جبکہ 34 زخمی ہوگئے۔
یوگنڈا پولیس ترجمان کا بتانا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 13 بچے شامل ہیں جبکہ ایک نوجوان کی عمر21 سال تھی، بچوں کی صحیح عمریں معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔
یاد رہے کہ 4 سال قبل شمال مغربی یوگنڈا کے شہر اروا میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 10 بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

Leave a reply