
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج محنت کشوں کا دن منایا جا رہا ہے،عالمی یوم مزدور اس عزم کے ساتھ منایا جارہا ہے کہ مزدور کی حالت میں بہتری لانے میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے ۔
پاکستان میں قومی سطح پر یوم مزدور منانے کا آغاز 1973 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں ہوا، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
عالمی یوم مزدور کی حقیقت امریکی شہر شکاگو سے ابھری ہے،یکم مئی 1886 کو امریکی شہر شکاگو کے مزدور اپنے حقوق کیلئے سڑکوں پرنکلےلیکن پولیس نےجلوس پرفائرنگ کرکےناصرف سینکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کیا بلکہ درجنوں کو اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔
اس واقعہ کی یاد میں اور شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا بھر میں آج کے دن یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہےجبکہ عالمی سطح پر یومِ مئی کو محنت کشوں کی جدوجہد کے ایک دن کے طور پر منانے کاباقاعدہ آغاز 1889ء میں ہوا۔
مزدوروں کا دن ہر سال محنت کش طبقے کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ان کےحقوق اور فلاح و بہبود کےفروغ کیلئےمنایا جاتا ہے لیکن یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں مزدور کے حالات میں کوئی بہتری آئی بھی ہے یا نہیں کیونکہ مہنگائی، بے روزگاری اور کم اجرت کی چکی میں پسا مزدور، آج بھی دیہاڑی کی تلاش میں ہے اور مزدوروں کےعالمی دن پر بھی وہ کام کرنے میں مشغول ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سونےکی قیمت میں کمی
جولائی 20, 2024 -
مخصوص نشستوں کامعاملہ:وزیراعظم نےاہم فیصلہ کرلیا
جولائی 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔