وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ یہ امر تشویشناک ہے کہ پاکستان ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا چیلنج موجود ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف سےانسدادپولیوکی قومی ٹیم نےملاقات کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےہدایت کی کہ ایسے علاقے جہاں سیکیورٹی کے حوالے سے چیلنجز درپیش ہیں وہاں ہر بچے کو پولیو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔
اجلاس سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ریاست کے تمام ذخائر بروئے کار لائے جائیں ، فرنٹ لائن ورکرز کی لگن، حکومت پاکستان کے عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے ،یہ امر تشویشناک ہے کہ پاکستان ان دو ممالک میں سے ایک ہے جہاں پولیو کا چیلنج موجود ہے ۔
وزیراعظم شہبازشریف کو انسداد پولیو کے حوالے سے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو انسداد پولیو کے حوالے دو ،چار اور چھ مہینے کے پلان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا ۔
اجلاس کوبریفنگ دی گئی کہ 2024 میں اب تک ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 9 ہو چکی ہے۔ستمبر، اکتوبر اور دسمبر 2024 میں پولیو ویکسین کی ملک گیر مہم کا انعقاد کیا جائے گااجلاس کوبریفنگ
اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کوبریفنگ دی گئی کہ ایسے بچے جو کہ پولیو ویکسین پینے سے محروم رہ گئے ان کے ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے تا کہ ڈیجیٹل ٹریکنگ کی مدد سے ان کی ویکسینیشن کی جا سکے۔
ملاقات میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو ڈاکٹر عائشہ رضا فاروق ، سیکرٹری قومی صحت ڈاکٹر ندیم محبوب اور نیشنل کوارڈینیٹر برائے انسداد پولیو محمد انوار الحق موجود تھے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
دوسراٹیسٹ:نیوزی لینڈکےہاتھوں بھارت کوعبرتناک شکست
اکتوبر 26, 2024 -
بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں کمرہ کیسا ہے
جون 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔