یہ پاکستان ہماراہے،یہ فوج اورقبائل بھی ہما رےہیں،مولانافضل الرحمان

سربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان نےکہاہےکہ یہ پاکستان ہماراہے،یہ فوج ہماری ہے، قبائل بھی ہما رےہیں۔
ڈی آئی خان میں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےسربراہ جےیوآئی مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ طالبان ہیں یاجوبھی اسلحہ لیکرپھررہےکس کےخلاف جہادکررہے؟کسی صورت جبراورظلم کیساتھ نہیں نہ خود پر ہونےدینگے،ہمیں تومردم شماری کاحق بھی نہیں دیتے،ہماری سینیٹ کی8سیٹیں غائب کردی گئیں،ہماری قومی اسمبلی کی سیٹوں پربھی ڈاکہ ڈالاگیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ قبائل اورمشران سےگزارش ہےقوم آپس میں نہ لڑے،یہ ہمارے خلاف ایک نئی سازش رچی جارہی ہے،یہ پاکستان ہماراہے،یہ فوج ہماری ہے،قبائل بھی ہما رےہیں،مجھےطاقت کااستعمال بھی آتاہےاورہرچیزکی سمجھ ہے،تمام مکاتب فکرکامتفقہ فیصلہ ہےاسلحےکاراستہ اختیارنہیں کرنا،ایک اور جرگہ بلایاجائےتمام قبائل اورہرادارےکےلوگ ہوں۔
مولانافضل الرحمان کاکہناتھاکہ تمام پارٹیوں سےبالاترقبائلی مشران کوبلاکر اگلا جرگہ بلائیں گے،رمضان المبارک سےپہلےدوسراجرگہ بلایاجائے،دودہائیوں سےقبائلی علاقوں میں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہے ،جوعلاقےامن کےگہوارے تھےوہاں وحشت ہے،لکی مروت میں دہشتگردی ہے،لوگ اپنےگھروں میں نہیں رہ سکتےگھرچھوڑرہےہیں،کاروبارنہیں ہےبچےتعلیم حاصل نہیں کرسکتے،ہم دہشت گردوں کےخلاف منظم ہیں،اب ان باتوں پرکب تک صبرکریں،دیگرسیاسی جماعتوں سےبات کرکےبڑاجرگہ بنائیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔