1ارب ڈالرقسط:پاکستان نےآئی ایم ایف کوبجلی ریٹ میں کمی پرراضی کرلیا

0
7

ایک ارب ڈالرقسط کیلئے پاکستان نےبین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف) کوبجلی کاریٹ2روپےیونٹ سستاکرنےپرراضی کرلیا۔
ایک ارب ڈالرقسط کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کاسلسلہ مرحلہ وار جاری ہےجس میں پاکستان نےبجلی کاریٹ2روپےیونٹ سستاکرنےپرآئی ایم ایف کوراضی کرلیا۔
ذرائع کےمطابق بجلی کابنیادی ٹیر1.5سے2روپےتک سستاکرنےپرآئی ایم ایف سےطویل سیشن ہوا،بجلی کابنیادی ٹیرف کم کرنےکاحتمی فیصلہ آئندہ ماہ ہوگا،آئی ایم ایف نےبجلی کابنیادی ٹیرف کم کرنےکی اصولی منظوری دیدی،بجلی کاٹیرف کم کرنےکیلئےپاکستان کوڈسکوزکی نجکاری کامکمل پلان دیناہوگا۔
ذرائع کاکہناہےکہ آئی ایم ایف نےڈسکوزکی کارکردگی پرعدم اطمینان کیا،آئی ایم ایف نےبجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کےنقصانات پرتشویش کااظہارکیا۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کاکہناتھاکہ توانائی کے شعبےمیں اصلاحات کی سب سےبڑی رکاوٹ ڈسکوزکی ناقص کارکردگی ہے۔
ذرائع کاکہناہےکہ حکومت نے3ڈسکوزکی نجکاری کاپلان آئی ایم ایف کوپیش کردیا،جس کےتحت پہلےمرحلےمیں آئیسکو،فیسکواورگیپکوکی نجکاری کی جائےگی،دوسرےمرحلےمیں میپکو، لیسکو اورحیسکوکی نجکاری کی جائےگی۔
ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف نےمؤقف اختیارکیاکہ ڈسکوزکی نجکاری کے بغیر توانائی شعبہ میں درستگی ممکن نہیں۔

Leave a reply