100 ڈالر کا نوٹ پریشانی کس سبب بن گیا

0
69

پاکستان ٹوڈے: امریکا میں سب سے زیادہ 100 ڈالر مالیت کا نوٹ استعمال ہوتا ہے اور اس کا استعمال اتنا زیادہ ہے کہ یہ دیگر مالیت کے ڈالرز کی حیثیت استعمال کے تناسب سے اس کے سامنے بونے جیسی ہو جاتی ہے۔

فیڈرل ریزرو کے اعداد و شمار کے مطابق 2012 اور 2022 کے درمیان 100 ڈالر کے نوٹوں کی گردش دُگنی سے بھی زیادہ ہو گئی ہے۔ 2012 میں 8.6 بلین ڈالر کے 100 نوٹ گردش میں تھے جو 2022 میں بڑھ کر 18.5 بلین ہوگئے ہیں۔

معاشی ماہرین کا خیال ہے کہ 100 ڈالر کا نوٹ ایک یا 5 اور 10 ڈالر کے نوٹ کے مقابلے میں زیادہ دیر تک زیر گردش رہتا ہے کیونکہ لوگ اسے خرچ کرنے کے بجائے اپنے پاس رکھنا پسند کرتے ہیں کیونکہ امریکیوں کی ایک بڑی تعداد 100 ڈالر کے نوٹ کو بھی ‘اسٹیٹس سمبل’ سمجھتے ہیں۔

دوسری جانب امریکا میں 60 فیصد سے زیادہ ادائیگیاں ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈز کے ذریعے کی جاتی ہیں جب کہ نقد ادائیگی اب بھی تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

100 ڈالر کا نوٹ خرچ کم ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ زیادہ تر دکاندار اس کو لینے سے انکار کر دیتے ہیں کیونکہ جعلی نوٹوں کی بڑھتی گردش نے دکانداروں کو بھی محتاط کر دیا ہے۔ اس وقت ہر امریکی کے پاس اوسطاً 100 ڈالر مالیت کے 55 نوٹ ہیں

Leave a reply