دھندکےڈیرے:حدنگاہ میں کمی پرموٹروےمختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبند

دھندکےڈیرے،حدنگاہ میں کمی پرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کیلئےبندکردیاگیا۔
ترجمان موٹروےپولیس سیدعمران احمدکاکہناہےکہ موٹروےایم 2لاہور سے بالکسرتک دھندکی وجہ سےبند،لاہورسیالکوٹ موٹروےایم11پردھندکی وجہ سےٹریفک معطل رہی ،لاہورایسٹرن بائی پاس پربھی دھندکی وجہ سےٹریفک بندرہی ۔
سیدعمران احمدکامزیدکہناہےکہ لاہورملتان موٹروےایم3دھندکی وجہ سےبند، جبکہ پنڈی بھٹیاں ملتان موٹروےایم4پردھندکی وجہ سےٹریفک کانظام معطل رہا۔اُدھر سکھرملتان موٹروےایم5دھندکی وجہ سےبندرہی۔دوسری جانب قومی شاہرات پربہاولپور،احمدپورشرقیہ اورترنڈہ محمدپناہ میں بھی دھندکا راج رہا،قومی شاہرات پرحدنگاہ صفرسے100میٹرتک ہے۔
ترجمان موٹروےپولیس کاکہناہےکہ حدنگاہ میں بہتری پرموٹروےکومختلف مقامات سےٹریفک کےلئےکھول دیاگیا۔
ترجمان موٹرپولیس کاکہناہےکہ شہری غیرضروری سفرسےگریزکریں،فوگ لائٹس کااستعمال لازمی کریں اوردھندکےباعث حدرفتارمیں کمی اورمناسب فاصلہ رکھیں۔















