ایران جنگ میںامریکی فوج کے13اہلکارہلاک،درجنوں زخمی،پینٹاگون

0
4

پینٹاگون کے مطابق ایران کے خلاف جاری کشیدگی کے دوران امریکی فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس میں 13 اہلکار ہلاک جبکہ 365 زخمی ہوئے ہیں۔
پینٹاگون کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 247 فوجی، 63 نیوی اور 36 ایئرفورس کے اہلکار شامل ہیں۔
مزید بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں تعینات 19 میرینز بھی زخمی اہلکاروں میں شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جنگ کے دوران امریکا کا ایک ریڈار طیارہ اور تین ٹینکر طیارے تباہ ہوئے، جبکہ چار ایف 15 طیارے اور درجنوں ڈرونز بھی مار گرائے گئے، جن کی مالیت اربوں ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
پینٹاگون کے مطابق امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ بھی آگ سے متاثر ہوا، تاہم نقصان کی نوعیت کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

Leave a reply