14اگست پرعوام جھنڈےنہ خریدے:بشریٰ انصاری کامشورہ

0
76

پاکستان شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نےپاکستانی عوام کو14اگست پرجھنڈےنہ خریدنےکامشورہ دےدیا۔
شوبزانڈسٹری کی سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نےویڈیواینڈشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرعوام کواس بارچودہ اگست پرجھنڈےنہ خریدنےکامشورہ دیتےہوئےکہاکہ ملک میں سبزہلالی پرچم لگانےکےبجائےپودےلگاکرملک کوہرابھراکریں۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پھیلائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ برسوں کے دوران پاکستان کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، اب جون جولائی کے علاوہ دیگر مہینوں میں بھی ریکارڈ توڑ گرمی ہورہی ہے جس کی وجہ سے کئی نئی بیماریوں نے بھی جنم لے لیا ہے۔

Leave a reply