رمضان المبارک سےقبل18اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

0
7

ادارہ شماریات نےہفتہ وارمہنگائی کی رپورٹ جاری کردی جس میں کہاگیاکہ رمضان المبارک سے پہلے 18 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.03فیصد معمولی کمی ریکارڈ کی گئی،جبکہ ہفتہ واربنیادوں پرسالانہ مہنگائی بڑھنےکی شرح 4.52 فیصدریکارڈکی گی۔گزشتہ ہفتےکے دوران18 اشیائےضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کےمطابق گزشتہ ہفتےکےدوران ٹماٹرفی کلو6روپے 87پیسےمہنگےہوئے،ایل پی جی کاگھریلوسلنڈر55روپے29پیسےمہنگاہوا،چکن 11روپےفی کلوسےزائدمہنگاہوا،کیلئےفی درجن 4.32روپےمہنگے،دال ماش 6.41روپے،دال چنا3.29روپےفی کلومہنگی ہوئی،جلانےکی لکڑی،گھی ،سگریٹ اورلہسن بھی مہنگی ہونیوالی اشیامیں شامل ہیں۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں کہاگیاکہ گزشتہ ہفتےآلو،پیاز،نمک،گندم کاآٹا،دال مسور،انڈے،گڑ اورچاول سستے ہوئے۔

Leave a reply