سانحہ جی پی او چوک کی 18ویں برسی، شہدائے پولیس کو خراجِ عقیدت

0
111

سانحہ جی پی او چوک کی 18 ویں برسی پر وائس چیئرمین امن کمیٹی پنجاب میاں صداقت مجید نے شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کی طرف سے 18 سال قبل جی پی او چوک پر شہید ہونے والے پولیس آفیسر ز کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔اس موقع پر امن کمیٹی کے ممبران نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر میاں صداقت مجید کا کہنا تھا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔2008ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 16 افسران و اہلکاروں نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔سانحہ جی پی او چوک کے شہداء میں 2 اے ایس آئیز، 14 اہلکار شامل تھے۔
سانحہ جی پی او چوک میں دہشت گردوں کی طرف سے خونی کھیل کھیلا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔آخر میں مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

Leave a reply