سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی، جیالوں کی گڑھی خدا بخش آمد

0
30

سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی 18ویں برسی کےموقع پرملک بھرسےپارٹی رہنماؤں وکارکنوں کی گڑھی خدا بخش آمدکاسلسلہ جاری ہے۔
بینظیرکی برسی کےموقع پرخاتون اول آصفہ بھٹو نے بینظیر بھٹو کے مزارپر حاضری دی، ذوالفقارعلی بھٹو، مرتضیٰ بھٹو اور شاہ نواز بھٹو کی قبروں پر بھی پھول رکھے اورفاتحہ خوانی کی۔
سندھ گورنمنٹ نےبینظیربھٹوکی برسی کےموقع پرصوبہ بھرمیں عام تعطیل کااعلان کیاہے،دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے بھی ِآج 27 دسمبرکو آزاد کشمیر میں عام تعطیل کا اعلان کیا۔
بینظیر کی زندگی کااحوال:

21 جون 1953 کو کراچی میں پیداہونےوالی بینظیربھٹونےابتدائی تعلیم کونوینٹ آف جیززایند میری کراچی گرامر سکول سے حاصل کی۔جبکہ بی بی شہید نےپولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی قوانین میں اعلیٰ تعلیم ہارورڈ اور آکسفورڈ یونیورسٹیزسےحاصل کی۔
1988 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی کے بعد بینظیر بھٹو مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہوئیں، تاہم 18ماہ بعد ان کی حکومت ختم کردی گئی۔
نومبر 1993میں بینظیر بھٹو ملک کی دوسری بار وزیراعظم منتخب ہوئیں، لیکن 1996میں پیپلز پارٹی کے ہی نامزد صدر نے حکومت کا خاتمہ کردیا۔
مبینہ انتقامی کارروائیوں کے بعد بینظیر بھٹو نے جلا وطنی اختیار کی، پھر 2007 میں انہوں نے پاکستان واپسی کا اعلان کیا اور جان کا خطرہ ہونے کے باوجود 18 اکتوبر 2007 کو کراچی پہنچیں تو یہاں ان کے استقبالی جلوس میں بم دھماکے ہوئے جن میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
راولپنڈی کےلیاقت باغ میں 27دسمبر2007کوجلسےسےخطاب کےبعدان پرقاتلانہ حملہ ہواجس میں وہ شہید ہوگئیں۔سابق وزیراعظم بینظیرکوسندھ کےشہر لاڑکانہ کے گڑھی خدا بخش میں والد ذوالفقار علی بھٹو اور بھائیوں مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو کے پہلو میں سپردخاک کیا گیا۔

Leave a reply