190ملین پاؤنڈریفرنس:عمران خان کو14سال ،بشریٰ بی بی کو7سال قیدکی سزا

0
8
190ملین پاؤنڈریفرنس کافیصلہ سنادیاگیا بانی تحریک انصاف عمران خان کو 14 سال جبکہ اہلیہ بشریٰ بی بی کو7سال قیدکی سزاسنائی گئی۔
احتساب عدالت کےجج ناصرجاویدرانانےاڈیالہ جیل میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کامحفوظ فیصلہ سنایا۔فیصلہ سناتےوقت بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں موجودتھے۔بیرسٹرگوہراوربیرسٹرسلمان صفدر، بیرسٹرعلی ظفربھی کمرہ عدالت میں موجودتھے،بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجودتھیں۔
احتساب عدالت کےفیصلےمیں کہاگیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کوکرپٹ پریکٹسزاوراختیارات کےناجائزاستعمال پر14سال قیدکی سزاسنائی جاتی ہے،بانی پی ٹی آئی کی غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونےپراہلیہ بشریٰ بی بی کو7سال قیدکی سزاسنائی جاتی ہےاورالقادیونیورسٹی کووفاقی حکومت کی تحویل میں دیاجاتا ہے ۔
فیصلےمیں مزیدکہاگیاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو14سال قیدکےساتھ دس لاکھ روپےجرمانےکی بھی سزادی جاتی ہےجبکہ اہلیہ بشریٰ بی بی کوسات سال قیدکی سزا کےساتھ5لاکھ جرمانےکی سزاسنائی جاتی ہے۔جرمانہ نہ دینےپربانی پی ٹی آئی کومزید6ماہ،بشریٰ بی بی کو3ماہ مزیدقیدہوگی۔
بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کوکمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
واضح رہےکہ190ملین پاؤنڈریفرنس کاٹرائل گزشتہ سال18دسمبرکومکمل ہواتھا،ریفرنس کا ٹرائل 18دسمبرکومکمل ہوا،23دسمبرتک فیصلہ محفوظ کیاگیا، فیصلہ3مرتبہ موخرہوا،23دسمبرکوفیصلہ6جنوری تک موخرہوا،6جنوری کوفیصلہ13جنوری تک موخرہوا،13جنوری کوفیصلہ ملزمان کی عدم حاضری پرپھرموخرہوا۔14جنوری کواحتساب عدالت نےتحریری حکم نامےمیں17جنوری کی تاریخ مقررکی۔

Leave a reply