190ملین پاؤنڈریفرنس:نیب کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعا

0
40

190ملین پاؤنڈریفرنس میں نیب نےسماعت ملتوی کرنےکی استدعاکردی۔
190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی او ربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پرسماعت اسلام آبادہائیکورٹ کےچیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےدورکنی بینچ نےکی۔
نیب نےاسلام آبادہائیکورٹ میں آج کی سماعت ملتوی کرنےکی استدعاکی۔
چیف جسٹس نےکہاکہ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا ہے۔
نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نےکہاکہ ملزمان ٹرائل میں تعاون نہیں کر رہے۔
چیف جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دئیےکہ ہم نے ٹرائل نہیں روکا، حتمی فیصلے سے روکا ہے،ٹرائل میں اگر تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے گی، ٹرائل جاری رہے گا کا مطلب جاری رہے گا،حتمی فیصلہ نہیں دیا جائے گا یہ ہم نے سادہ سی انگریزی میں کہا ہے، ٹرائل کس مرحلے میں ہے کیا ہو رہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کرینگے۔
عدالت نےکیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی۔

Leave a reply