190ملین پاؤنڈجیساکیس پاکستان کی تاریخ پہلےکبھی نہیں دیکھا،عطاتارڑ

0
17

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےکہاہےکہ 190ملین پاؤنڈپاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا ڈاکا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں بڑےبڑےکیسزآئےہیں،اس طرح کاکلیئرکٹ کیس ہم نےپہلےکبھی نہیں دیکھا۔
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ شہزاداکبر بطور مشیر احتساب ایسٹ ریکوری یونٹ کےسربراہ تھے،ایسٹ ریکوری یونٹ نے2020میں ایک لیٹرلکھا،لیٹرمیں لکھاہم نے حکومت پاکستان کوپیسہ لیکردےدیاہے،ایک فہرست جاری کی جس میں لکھا اتنے سالوں میں یہ رقم ریکورکی ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ این سی اےنےیہ پیسہ ضبط کرکےپاکستان کی حکومت کودیا،کابینہ نےیہ پیسہ اسی شخص کےحوالےکردیاجس سےضبط کیاتھا،حکومت کےدوتین کرداروں نےفیصلہ کیاانگوٹھیاں لینی ہیں،گھربناناہے،زمان پارک کاگھرگراکر25کروڑمیں بنایاگیا،ہرکسی کاذریعہ آمدن ہوتاہےبانی پی ٹی آئی کاذریعہ آمدن بتادیں،200کینال زمین اور5قیراط کی انگوٹھیاں کہاں سےآئیں،80سے90ارب روپے کاگھپلاہواہے،القادرکی زمین خریدی گئی28کروڑاکاؤنٹ میں گئے۔القادریونیورسٹی میں بچےکارٹون دیکھ رہےہیں کوئی کھیل رہاہے۔
عطااللہ تارڑ کاکہناتھاکہ ہربات میں مذہب کولےآتےہیں،آپ سیاست سے مذہب کودوررکھیں،جب کچھ نہیں ملتاتوکہتےہیں مذہب سےمحبت کی سزامل رہی ہے،آپ جب کرکٹ کھیلتےتھےتوکیامذہب کاپرچار کرتے تھے،سیاست ہوتی رہےگی مگردین کانام نہ لیں،جب کوئی جواب نہیں ہوتاتوانکےکنسلٹنٹ باہرسےمہم شروع کردیتےہیں۔

Leave a reply