190ملین پاؤنڈکیس:سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت نہ ہوسکی

0
8

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پرآج سماعت نہ ہوسکی۔
اسلام آبادہائیکورٹ کےقائمقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی تاہم جسٹس محمد آصف کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوسکی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے گزشتہ روز کاز لسٹ جاری کی تھی جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کو آج عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنا تھی۔
عدالت نے نیب کی استدعا پر سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی تعیناتی کے لیے آج تک کی مہلت دی تھی۔
یادرہےکہ 5 جون کی سماعت نیب کی استدعا پر بغیر کارروائی ملتوی کی گئی تھی۔ 15 مئی کی سماعت میں نیب کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری ہوا تھا۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی نے سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے۔
190ملین پاؤنڈکیس میں احتساب عدالت نے 17 جنوری کوبانی پی ٹی آئی عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Leave a reply