190ملین پاؤنڈکیس میں بڑی پیش رفت

0
27

190ملین پاؤنڈکیس میں بڑی پیش رفت ،بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی اپیلیں کب مقررہوں گی؟عدالت نےپالیسی طلب کرلی۔
190ملین پاؤنڈکیس میں اسلام آبادہائیکورٹ نےڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل سےپالیسی طلب کرلی۔
حکم نامہ قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگراورجسٹس انعام امین منہاس نے جاری کیا۔
حکم نامےمیں لکھاگیاکہ اپیلوں پرجلدسماعت کی درخواست دائرہوئی،کیس فکس کرنےکی پالیسی سےمتعلق ڈپٹی رجسٹرارجوڈیشل رپورٹ جمع کروائے۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی نےجلد سماعت کی درخواست دائرکی تھی۔

Leave a reply