190ملین پاؤنڈکیس : عمران خان کی سزامعطلی کی سماعت بغیرکارروائی کے ملتوی

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ سردارسرفرازڈوگرنے190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی عمران اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کی۔بیرسٹرعلی ظفر،سلمان اکرم راجہ اورنیب پراسیکیوٹرعدالت میں پیش ہوئے۔
نیب پراسیکیوٹرنےکہاکہ سپیشل پراسیکیوٹرشدیدبیمارہیں،آج پیش نہیں ہوسکتے۔
جس پربیرسٹرسلمان صفدربولےکے ہربارالتوامانگنےکامشکل کام ان کوسونپا جاتا ہے،نیب ہمیشہ تاخیری حربےسےکام لیتاہے۔
بیرسٹرعلی ظفراورسلمان اکرم راجہ نےکورٹ پہنچنےمیں مشکلات سےآگاہ کیاجس پرچیف جسٹس اسلام آبادہائیکورٹ نےسینئروکلاسےمشکلات پرمعذرت کی اوریقین دہانی کرائی کہ آئندہ ایسامسئلہ نہیں ہوگا۔
اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپوراوربانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں عدالت میں موجودتھیں۔