190ملین پاؤنڈ کیس: نیب نےایک بارپھرمہلت مانگ لی

0
8

190ملین پاؤنڈکیس میں نیب نےبانی پی ٹی آئی عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر تیاری کےلئے وقت مانگ لیا۔
اسلام آبادہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگرنے 190ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواستوں پرسماعت کی ،جس میں عمران خان کی طرف سے وکیل سلمان صفدرعدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت سپیشل پر اسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کل ہی تعینات کیا گیا ہوں لہٰذا تیاری کیلئے وقت دیا جائے۔
جس پرعمران خان کےوکیل سلمان صفدرنےکہاکہ پہلےنیب نےسردارمظفرعباسی کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی،پھرپانچ جون کوبھی نیب نےوقت مانگا،5جون کوکہاکہ جس نےدلائل دینےہیں وہ آجائے۔
قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کی جانب سے کیس کی تیاری کے لیے مہلت دینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی آئندہ تاریخ سماعت تحریری آرڈر میں جاری کی جائے گی۔

Leave a reply