
دنیا کے امیر ترین شخص کی چیف بیزوز کی 2023 میں اوسطاً ہر گھنٹے میں 79 لاکھ 90 ہزار 868 ڈالرز جو 2 ارب 23 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بنتے ہیں کمائی تھی ، اسی طرح ان کی ایک دن کی آمدنی 19 کروڑ 17 لاکھ 80 ہزار 822 ڈالرز، 53 ارب 59 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد بتنی ہے ،
ایما زون کے مالک جیف بیزوز لگ بھگ 3 سال بعد 5 مارچ 2024 کو ایک بار پھر دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے،2021میں ٹیسلااوراسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے ان سے یہ اعزاز چھینا تھا اور اس کے بعد سے جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں دوسرے یا تیسرے نمبر پر موجود تھے۔مگر 2024 کے دوران ان کی دولت میں اب تک 20 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے اور وہ 197 ارب ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا میں ایک عام فرد زندگی بھر میں اوسطاً 17 لاکھ ڈالرز کماتا ہے جبکہ جیف بیزوز صرف 12.76 منٹ میں اتنا کما لیتے ہیں۔آسان الفاظ میں ایک عام فرد زندگی بھر کام کرکے جتنا کماتا ہے، ایما زون کے بانی 13 منٹ سے بھی کم وقت میں اتنا کما لیتے ہیں۔جیف بیزوز کی دولت میں بنیادی اضافہ ایما زون کے حصص سے ہوتا ہے۔ایما زون سے ہٹ کر جیف بیزوز ایک خلائی کمپنی بلیو اوریجن کے بھی مالک ہیں جبکہ ایک اخبار واشنگٹن پوسٹ بھی ان کی ملکیت میں ہے۔اس سے ہٹ کر بھی انہوں نے متعدد کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہوئی ہے جبکہ وہ متعدد جائیدادوں کے مالک بھی ہیں۔ معاونت کے لیے وقف کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دولت کو عطیہ کرنے میں سب سے مشکل چیز یہ تعین کرنا ہے کہ کس طرح اسے درست مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
برطانیہ میں سردتیزہواؤں کےباعث سیکڑوں پروازیں منسوخ
دسمبر 24, 2024 -
امریکی ایئرپورٹ کے رن وے پر بنی دو قبروں کی کہانی کیا ہے؟
جنوری 30, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔