پاکستان ٹوڈے: 2024 میں سیاحت کیلئے دنیا کے بہترین ممالک کون سےہیں؟
تفصیلات کے مطابق ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے رواں سال سیاحت کیلئے بہترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی۔ فہرست میں انفرا سٹرکچر، قدرتی وسائل اور ماحول دوست پالیسیوں سمیت دیگر متعدد پہلوؤں کو مد نظر رکھا گیا ۔ فہرست میں 2024 کیلئے امریکا کوسیاحت کیلئے بہترین ملک قرار دیا گیا ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کے مطابق امریکا میں سیاحتی مارکیٹ کیلئے انفرا سٹرکچر بہت اچھا ہے اور وہاں سیاحوں کو ہر طرح کی سہولیات دستیاب ہیں۔ امریکا میں نیشنل پارکس، بڑے شہر، ساحل، برفانی اور پہاڑی مقامات کے باعث سیاحوں کو بہت کچھ دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
فہرست میں سیاحت کیلئے سپین کو دوسرا بہترین ملک قرار دیا گیا ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر جاپان موجود ہے، جو سیاحت کے حوالے سے پہلے 5 ممالک میں شامل ہونیوالا واحد ایشیائی ملک بھی ہے۔فرانس کے حصے میں چوتھا ،جبکہ آسٹریلیا کے حصے میں 5 واں نمبر آیا۔جرمنی چھٹے، برطانیہ 7 ویں، چین 8 ویں، اٹلی 9 ویں، جبکہ اکثر سیاحوں کی نظر میں سیاحت کیلئے نمبر ون سمجھا جانیوالا ملک سوئٹزر لینڈ 10 ویں پوزیشن پر براجمان ہے۔
برطانیہ میں شدیدبرفباری اور سردی، ہر طرف سفیدی چھا گئی
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سابق کپتان شاہد آفریدی آئی سی سی کے سفیر مقرر
مئی 24, 2024 -
امریکی بیکری مالکن کا لاکھوں مالیت کاہیرا کوکیز میں کھو گیا
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔