2024 میں شوبز کےکونسےستارےڈوب گئے

0
8

2024 میں طلعت حسین،سردار کمال،عابد کشمیری،استا د طافوسمیت دیگر شوبز کے ستارےہمیشہ کےلئے ڈوب گئے۔
سال 2024اپنےاختتام کی طرف بڑھ رہاہے سال کا اختتام غم اور خوشی کے ملے جلے احساسات کو جنم دے رہا ہے۔ چندگھنٹےبعدنئےسال کاآغازہوگا،کل نئے سال کاسورج نئی امیدکےساتھ طلوع ہوگا۔
2024میں جواداکارواداکارئیں ہم سےبچھڑگئےان کی زندگی اورکیرئیرپرایک نظرڈالتےہیں۔جو 2024 میں دنیا کو خیر باد کہہ کر موت کی آغوش میں جا چکے ہیں۔
خالد بٹ:
اداکارخالدبٹ رواں سال کےآغازمیں 11جنوری کوخالق حقیقی سےجاملے۔
خالدبٹ ایک تجربہ کاراداکارتھے،انہوں نےاپنےفنی کیرئیرکاآغاز1970میں پی ٹی وی سےکیا،اردو،پنجابی فلموں کےعلاوہ کئی ڈراموں میں بھی کام کیا، اپنے کیریئر کے دوران انہوں نے اپنی ورسٹائل پرفارمنس کے لیے وسیع پیمانے پر پہچان اور تعریف حاصل کی۔
خالد بٹ کو ان کی فنی خدمات پر حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔
راشد ڈار:
ڈائریکٹروپروڈیوسرراشدڈاربھی رواں سال20مارچ کو84سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
راشد ڈار نے مشہور ڈراموں الف نون، سونا چاندی اور اندھیرا اُجالا جیسے ڈراموں میں جاندار اداکاری کے جوہر دکھائے، انہوں نے پاکستان کی تفریحی صنعت میں ایک لازوال میراث چھوڑی ہے۔
طلعت حسین:
طلعت حسین ایک ناموراداکارتھےجنہوں نےاپنےفن کالوہامنوایااوراداکاری کےجوہردیکھائے۔
اداکارطلعت حسین پھیپھڑوں کے عارضہ میں مبتلا تھے، وہ رواں سال26مئی کوکراچی کےہسپتال میں انتقال کرگئے۔

سردار کمال:
پاکستان فلم وتھیٹرکےمعروف اداکاسردارکمال نےاپنےفن سےنہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی ملک وقوم کانام روشن کیا۔ان کورواں سال30جولائی کودل کادورہ پڑاجوکہ جان لیواثابت ہوا۔
فنکار برداری نے سردار کمال کے انتقال کو تھیٹر اداکاری کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا اور کہا کہ ان جیسے فنکار سالوں بعد جنم لیتے ہیں۔
ہانیہ اسلم:
معروف پاکستانی گلوکارہ ہانیہ اسلم بھی رواں سال 11 اگست کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگئیں،ان کے اچانک انتقال نے میوزک انڈسٹری میں ایک خلا چھوڑ دیا۔
عابد کشمیری:
شوبزانڈسٹری کاایک اوربڑاستارہ عابدکشمیری جنہوں نےبےشمارتھیٹر،ڈراموں اورفلموں میں اپنےفن کامظاہرہ کیا۔عابدکشمیری رواں سال 11اکتوبرکو74برس کی عمرمیں اس دنیائےفانی سےکوچ کرگئے۔
انہیں 1988 میں فلم ’’بازار حسن‘‘ پر بہترین مزاحیہ اداکار کے لیے نگار ایوارڈ دیا گیا۔
استا د طافو:
معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان بھی طویل علالت کے بعد 26 اکتوبر کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

Leave a reply