2025میں کتنےسورج اورچاندگرہن ہونگے،محکمہ موسمیات کاانکشاف

0
9

سال 2025میں کتنےسورج اورچاندگرہن ہوں گے،محکمہ موسمیات نےانکشاف کردیا۔

شہریوں کی طرف سےجہاں سال2025کاجشن منایاجارہاہےوہاں پرمحکمہ موسمیات نےرواں سال میں سورج اورچاندگرہن کےحوالےسےبھی خبردےدی۔محکمہ موسمیات کےمطابق 2025میں2سورج اور2چاندگرہن ہوں گے،رواں سال کاپہلاچاندگرہن 14مارچ کوہوگا،پہلاچاندگرہن صبح8بجکر57منٹ پرشروع ہوگا،دن میں ہونےکی وجہ سے چاندگرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دےگا،رواں سال کادوسراجزوی چاندگرہن 7اور8ستمبرکی درمیانی شب ہوگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ 2025میں پہلاسورج گرہن 29مارچ کوہوگا،سورج گرہن بھی چاند گرہن کی طرح پاکستان میں دکھائی نہیں دےگا،2025میں دوسراسورج گرہن 21سے22ستمبر کوہوگا ،دوسراسورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دےگا۔

Leave a reply