2025کے پہلے پانچ ماہ میں دبئی آنیوالے سیاحوں کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ

0
12

سیاحت کا فروغ ، رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں دبئی آنیوالے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
متحدہ عرب امارات کے مشہور سیاحتی مرکز دبئی نے 2025 کے ابتدائی پانچ ماہ، یعنی جنوری سے مئی کے دوران مجموعی طور پر 8.68 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو گزشتہ سال اسی مدت کے دوران ریکارڈ کیے گئے 8.12 ملین سیاحوں کے مقابلے میں 7 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق یہ اعداد و شمار دبئی محکمۂ معیشت و سیاحت ( ڈی ای ٹی ) کی جانب سے جاری کردہ “سیاحت کی کارکردگی رپورٹ، جنوری تا مئی 2025” میں سامنے آئے ہیں ، جس کے مطابق صرف مئی کے مہینے میں 1.53 ملین بین الاقوامی سیاح دبئی پہنچے۔
رپورٹ کے مطابق مغربی یورپ سے دبئی آنے والے سیاحوں کی تعداد سر فہرست ہے، جہاں سے 1.917 ملین سیاح آئے، جو کل تعداد کا 22 فیصد بنتا ہے۔

Leave a reply