2025 : سیاحت کیلئے دنیا کے 10 بہترین شہرکون سے ہیں؟

0
49

2025 میں سیاحت کیلئے دنیا کے 10 بہترین شہرکون سے ہیں؟سیر وسیاحت کے شوقین افراد کیلئے معروف ادارے ٹرپ ایڈوائزرنے اپنی تازہ ترین فہرست جا ری کر دی۔
ٹرپ ایڈوائزر نے اس فہرست میں شامل شہروں کو دنیا بھر کے لاکھوں افراد کی جانب سے جمع کرائے گئے تجزیوں کی بنیاد پر 2025 کیلئے بہترین سیاحتی مقامات قرار دیا ہے۔
فہرست میں لندن کو 2025 میں سیاحت کیلئے سب سے بہترین شہر قرار دیا گیا ہے۔لندن دنیا کے اہم ترین شہروں میں سے ایک ہے۔یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل چار مقامات کا تعلق بھی لندن سے ہے، جن میں ویسٹ منسٹر محل اور کلیسائے ویسٹ منسٹر، کلیسائے سینٹ مارگریٹ، لندن برج اور شاہی نباتاتی باغیچہ شامل ہیں۔
فہرست میں دوسرے نمبر پرانڈونیشیا کا شہر بالی ہے، جسے سیاحوں کی جنت کہا جاتا ہے ۔جزیرہ بالی اپنے روایتی مندروں، سرسبز دھان کے کھیتوں، آتش فشانی پہاڑوں اور ساحلوں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔
تیسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات کا شہر دبئی ہے، جو قدامت اورجدید ثقافت کا امتزاج پیش کرنے کیساتھ عالمی معیار کی شاپنگ اور تفریحی سہولیات فراہم کرتا ہیں۔
چوتھے نمبر پربحیرہ روم میں واقع اٹلی کا جزیرہ سسلی اپنے ہر پہلو کے لحاظ سے سیاحوں کیلئے بہترین مقام ہے،یہاں کے پکوان، مقامی رسومات، قدرتی مناظر اور دیگرسہولیات سب سیاحوں کا دل موہ لیتی ہیں۔
پانچویں نمبر پر فرانس کا شہر پیرس ہے، جسے خوشبوؤں اور محبت کا شہر قرار دیا جاتا ہے،پیرس شاندار اور تاریخی عمارتوں، عالمی سطح پر مشہور فیشن برانڈز کیلئے دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔
چھٹے نمبر پراٹلی کا دارالحکومت روم اپنے تاریخی آثار کی بنا پر دنیا بھر کے سیاحوں کا پسندیدہ مقام ہے۔ویتنام کا دارالحکومت ہنوئی اس فہرست میں 7 ویں نمبر پر موجود ہے، جس کی نو آبادیاتی تعمیرات اور یادگاروں سمیت دیگر جدید سٹرکچر سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔
آٹھویں نمبر پر موجود مراکش اپنے قدیم بازاروں ، عرب اور افریقی ثقافت کےامتزاج،روایتی موسیقی اور ساحلوں کی وجہ سے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے۔نویں نمبر پریونان کا جزیرہ کریٹ ہے،جہاں ہرسال لاکھوں سیاح تاریخی مقامات کی سیر کرنے کیلئے آتے ہیں۔دسویں نمبرپرتھائی لینڈ کا دارالحکومت بینکاک اپنی فلوٹنگ مارکیٹس اور دیگر متعدد پر کشش سیاحتی مقامات کے باعث سیاحوں کا پسندیدہ شہرہے۔

Leave a reply