2026کےسورج اورچاندگرہن کاشیڈول جاری

محکمہ موسمیات نے2026کےسورج اورچاندگرہن کاشیڈول جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ِ2026میں 2بارسورج اور 2بارچاندگرہن ہوگا،آئندہ سال17فروری کوسورج گرہن ہوگاجوکہ پاکستان میں نظرنہیں آئےگا،سورج گرہن کاآغازسہ پہر3بجےہوگا،عروج شام 5اوراختتام رات7:30پرہوگا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سال 2026میں 3مارچ کوچاندگرہن ہوگاجوپاکستان میں جزوی طورپر دیکھا جاسکےگا،12،13اگست کودوبارہ سورج گرہن ہوگا ،پاکستان میں دکھائی نہیں دےگا۔آئندہ سال 28 اگست کو دوسری مرتبہ چاند گرہن ہوگا جوکہ پاکستان میں دکھائی نہیں دےگا۔















