26نومبراحتجاج کیس:عدالت کا علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

0
8

26نومبراحتجاج کیس میں عدالت نےعلیمہ خان کوگرفتارکرکےپیش کرنےکاحکم دیا۔
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کی۔
عدالت نےعلیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئےعلیمہ خان کو گرفتارکرکے (15 اکتوبر) کو پیش کرنے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی ۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ طلبی کے باوجود بار بار پیش نہ ہونا عدالتی امور میں رکاوٹ ڈالنا ہوتا ہے، عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے آرڈرز فوری تفتیشی افسر کو فراہم کرنے کا حکم دیا۔

Leave a reply