26ویں آئینی ترمیم کامعاملہ:بلاول بھٹوکی مولاناسےاہم ملاقات
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی سربراہ جمعیت علمااسلام (ف) مولانافضل الرحمان کےساتھ رات گئےملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں کے درمیان آئینی ترمیم کےحوالےسےاہم گفتگوہوئی۔
چیئرمین پیپلزپارٹی وفدکےہمراہ رات گئےمولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچ گئے ،بلاول بھٹوکےہمراہ دیگر پی پی رہنما نوید قمر اور مرتضی وہاب بھی موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان 26ویں آئینی ترمیم کے نکات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد بلاول بھٹو میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہوگئے۔
اس سے قبل بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی جس میں بلاول بھٹو کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر، مرتضی وہاب اور جمیل سومرو موجود تھے جبکہ جےیوآبی کی جانب سےمولانا فضل الرحمان کے ساتھ عبدالغفور حیدری اور مولانا عطا الرحمان موجود تھے، دونوں رہنماؤں کے درمیان مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ یہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی مولانا فضل الرحمان سے ایک روز میں دوسری ملاقات ہے۔
26ویں آئینی ترمیم کےمعاملے پرمولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ سیاسی گڑھ بنی ہوئی ہے،کبھی حکومت وفدتوکبھی پیپلزپارٹی اورکبھی تحریک انصاف کاوفدوہاں پر ڈھیرےلگائےبیٹھاہوتاہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ضمنی انتخابات کی سرگرمیاں جاری
اپریل 25, 2024 -
بجلی بلوں میں ریلیف کامشن:حکومت کااہم تجاویزپرغور
اگست 3, 2024 -
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
جون 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔