26ویں آئینی ترمیم کےبعدپہلا آئینی بینچ تشکیل

0
18

26ویں آئینی ترمیم کےبعدجسٹس امین الدین کی سربراہی میں پہلا6رکنی آئینی بینچ تشکیل دےدیاگیا۔
رجسٹرارسپریم کورٹ نےروسٹرجاری کردیا،جسٹس امین الدین خان آئینی بینچ کے سربراہ ہوں گے،جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس محمدعلی آئینی بینچ میں شامل ہوں گے،جبکہ جسٹس حسن اظہررضوی،جسٹس مسرت ہلالی اورجسٹس نعیم اخترافغان بھی آئینی بینچ کاحصہ ہوں گے۔
6رکنی آئینی بینچ14نومبرکوصبح ساڑھے9بجےآئینی کیسزکی سماعت کرےگا،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی کیسزکی سماعت کی جائےگی۔

Leave a reply