26نومبراحتجاج کیسز:سماعت بغیرکارروائی ملتوی

0
7

پی ٹی آئی رہنماؤں وکارکنوں کےخلاف 26نومبراحتجاج کیسزکی سماعت بغیر کارروائی کےملتوی کردی گئی۔
اسلام آبادکی انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی راہنماؤں اور کارکنان کیخلاف 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعت جج طاہر عباس سپرا کی عدم دستیابی کے باعث بغیر کاروائی کے ملتوی کردی گئی۔
تحریک انصاف کارکنان اور راہنماؤں کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں،جج کی عدم دستیابی کے باعث تھانہ کوہسار کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی بھی موخرکردی گئی۔
26 نومبر احتجاج پر درج پانچوں مقدمات کی سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی گئی ،پی ٹی آئی راہنماوں اور کارکنان کیخلاف تھانہ کوہسار کے 3 اور تھانہ سنگجانی کے 2 مقدمات زیر سماعت ہیں۔

Leave a reply