خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 26 افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری

0
7

25 مارچ سے شروع ہونے والی بارشوں کے دوران خیبرپختونخوا میں جانی و مالی نقصان کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ 77 زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق افراد میں 5 خواتین اور 18 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 9 خواتین اور 35 بچے شامل ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق پشاور میں بارشوں کے باعث 102 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 20 مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔بنوں، ایبٹ آباد، کوہاٹ سمیت مختلف اضلاع میں بھی حادثات رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ کرم، ہنگو، شانگلہ اور بونیر سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارشوں کے دوران جانی و مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔

Leave a reply