27ویں آئینی ترمیم کامعاملہ:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےفل کورٹ اجلاس بلالیا

0
8

27ویں آئینی ترمیم پرمشاورت کےلئے چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نےکل فل کورٹ اجلاس بلالیا۔
ذرائع کےمطابق فل کورٹ اجلاس نمازجمعہ سےپہلےہوگا،جس میں 27ویں آئینی ترمیم پربات ہوگی،سپریم کورٹ کےتین ججزنےفل کورٹ اجلاس کیلئےخط لکھاتھا۔
واضح رہےکہ 27ویں آئینی ترمیم چندروزقبل سینیٹ سےدوتہائی اکثریت کےساتھ منظورہوئی تھی جس میں تحریک انصاف کےایک سینیٹر سیف اللہ ابڑو اورجےیوآئی کےاحمدخان نےترمیم کےحق میں ووٹ ڈالا تھاپھرگزشتہ روزترمیم قومی اسمبلی میں بھی دوتہائی اکثریت سےمنظورہوئی جس میں آرٹیکل 6کی کلاز2 میں مزیدترامیم کی گئی تھیں،آج پھردوبارہ سینیٹ سےترامیم منظورکرائی گئیں۔

Leave a reply