3ناکام شادیوں کےبعدگلوکارہ برٹنی اسپیئرنےپھرشادی کرلی

0
78

3ناکام شادیوں کےامریکی پاپ گلوکارہ برٹنی اسپیئرنےاپنےآپ سےشادی کرلی۔
ویڈیواینڈفوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنےآفیشل اکاؤنٹ پرگلوکارہ برٹنی اسپیئرنےاپنی شادی کےبارےمیں مداحوں کےساتھ خبرشیئرکی جس میں انہوں نےبتایاکہ میں نےاس باراپنےآپ سےشادی کرلی۔جب کہ ویڈیو میں برٹنی اسپیئر کو سفید رنگ کا عروسی گاؤن پہنے اور سر پر عروسی دوپٹہ لیے دیکھا گیا۔
گلوکارہ نے ویڈیو پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ’ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی، اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے‘۔
برٹنی اسپیئر نے شادی کے اعلان کے بعد انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے ہنی مون کیلئے Turks and Caicos Islands روانگی کا اعلان کیا۔
برٹنی اسپیئر کی 3ناکام شادیاں:
واضح رہے کہ برٹنی اسپیئر کی اس سے قبل 3 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں،گلوکارہ نےپہلی شادی 2004 میں کی تھی۔
امریکی گلوکارہ برٹنی نےپہلی شادی اپنےبچپن کےدوست جیسن الیگزینڈر نامی شخص سےکی تھی ،جس میں دونوں کےدرمیان 55گھنٹےبعدعلیحدگی ہوگئی تھی۔گلوکارہ نےدوسری شادی کیون فیڈلائن سے کی تھی۔گلوکارہ کی یہ شادی تقریباً3سال تک چل سکی۔
گلوکارہ برٹنی اسپیئرزنے2022میں تیسری شادی کی ،یہ شادی انہوں نےاپنےایرانی نژادمنگیترسیم اصغری نامی سےکی۔ تاہم یہ شادی بھی صرف 14ماہ تک چل سکی۔

Leave a reply