50 ہزار طلبا کو گوگل آئی ڈی مفت،1ہزار ٹیچرز کو کورسز کروائے جائیں گے

0
36

طلبا کیلئے خوشخبری ۔ 50ہزار طلبا و طالبات کیلئے گوگل آئی ڈی مفت،1ہزار ٹیچرز کو کورسز کرائے جائیں گے۔

سرکاری سکولوں کے ایک ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے ۔15 ہزار یونیورسٹیز طلبہ کے لئے بھی مفت سرٹیفکیشن کورسز پراجیکٹ، ڈیڑھ کروڑ ڈالر فیس کے لئے گوگل فار ایجوکیشن معاونت کرے گا۔ پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیاگیا۔

ملاقات میں ڈیجیٹل ایجوکیشن منصوبوں،سمارٹ کلاس روم اور ڈیجیٹل ایجوکیشنل ایکو سسٹم میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔ آؤٹ آف سکول بچوں کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے گوگل فارایجوکیشن کی تکنیکی معاونت حاصل کرنے پر اتفاق کیاگیا۔

بلاشبہ ایجوکیشن سسٹم ری ویمپ کیے بغیر مثبت تبدیلی ممکن نہیں،اور اگر ہمارے طلبہ کو مواقع میسر ہوں تو تعلیم کے شعبے میں کمال کر سکتے ہیں۔

Leave a reply