عمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی1مقدمےمیں ضمانت منظور

0
6

عدالت نےعمران خان کی 6اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں ضمانت منظورکرلی۔
اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹس کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدافضل مجوکہ نےحکمنامہ جاری کیا۔
حکمنامہ میں کہاگیاکہ توشہ خانہ جعلی رسیدوں کےکیس میں عمران خان اوراہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکی گئی۔پراسیکیوشن بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کیخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔
عدالت نے50،50ہزارروپےکےمچلکوں کی عوض بانی پی ٹی آئی کی ضمانتیں منظورکی ۔
حکمنامےمیں عدالت نےکہاکہ پراسیکیوشن کوئی ثبوت پیش نہ کرسکی جس سےثابت ہواحتجاج عمران خان کی ایماپرہوئے،احتجاج کےمقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی جائےوقوعہ پرموجودگی ثابت نہیں ہوتی،نومئی احتجاج اوراقدام قتل کےمقدمات میں بھی پراسیکیوشن کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکی۔
عدالت نےعمران خان کی 6اوربشریٰ بی بی کی1ضمانت کی درخواستوں پرحکمنامہ جاری کیا۔
بانی پی ٹی آئی کی اعلیٰ شخصیات کےخلاف الزام تراشی کےمقدمہ میں بھی ضمانت منظورکی گئی۔

Leave a reply