پشاورہائیکورٹ کے6نئےججزنےعہدوں کاحلف اٹھالیا

0
15

پشاورہائیکورٹ کے 6 نئے مستقل ججز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا۔
حلف برداری کی تقریب پشاورہائیکورٹ میں منعقدہوئی جس میں ججزاورسینئروکلاء نےبڑی تعدادمیں شرکت کی۔چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق نےججزسےحلف لیا۔
حلف اٹھانےوالےججزمیں جسٹس محمدطارق آفریدی،جسٹس عبدالفیاض،جسٹس صلاح الدین شامل جبکہ جسٹس صادق علی،جسٹس سیدمدثرامیراورجسٹس قاضی جوادحسن اللہ نےحلف اٹھایا۔
واضح رہےکہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ان ججزکومستقل کرنےکی سفارش کی گئی تھی ،جس کےبعد صدرمملکت آصف علی ز رداری نےوزیراعظم محمدشہبازشریف کے مشورےسے مستقل کرنے کی منظوری دی تھی۔

Leave a reply