آئینی ترمیم پرمشاورت کےلئے وزیراعظم شہبازشریف نے صدرمملکت آصف علی زرداری کےساتھ ملاقات کی ۔
ملاقات ایوان صدرمیں ہوئی ،ملاقات میں آئینی ترمیم سےمتعلق امورپربات چیت ہوئی۔
آئینی ترمیم کےحوالےاسلام آبادمیں سیاسی پارہ کافی ہائی لیول پرہے،ملاقاتوں اورمشاورتوں کےلئے سربراہ جمعیت علمااسلام(ف)مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ کافی اہمیت اختیارکرچکی ہےسب کی امیداورنظریں مولاناپرہےحکومت مولانافضل الرحمان کومنانےکی بھرپورکوشش کررہی ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری،ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اوروزیرداخلہ محسن نقوی پہلےسےہی مولانافضل الرحمان کی رہائش گاہ پرموجودہیں۔بریک تھروکی صورت میں وزیراعظم شہبازشریف کی بھی مولاناکےگھرآمدکامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق جےیوآئی کےپارلیمنٹیرینزکی اکثریت نےآئینی ترمیم پرحکومتی اتحادیوں کےمسودےکی مخالفت کی ہے۔
ذرائع کےمطابق اکثریتی رائے ہےکہ حکومتی مسودہ قابل قبول نہیں،ہمارااورپی ٹی آئی کامشترکہ مسودہ تسلیم کریں توٹھیک ہے۔نورعالم خان نےترمیم پرپی ٹی آئی کاساتھ دینےکی مخالفت کی ہے۔ دورائےآنےپرپارلیمانی پارٹی نےفیصلے کااختیارمولانافضل الرحمان کودیدیاہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی وفدکی عمران خان کےساتھ ملاقات ہوگئی ہے۔پی ٹی آئی وفدکی بھی مولانافضل الرحمان کےگھرآمدمتوقع ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔