
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)محسن نقوی نےکہاہےکہ متحد ہوکر کھیلنا اورآخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے،پاکستانی ٹیم کےکھلاڑی باصلاحیت اورپروفیشنلزہیں۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےوائٹ بال ٹیم کے نئے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا سے ملاقات کی۔محسن نقوی نے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،چیئرمین پی سی بی نے آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز کے لئے ٹیم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی اس موقع پرموجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کاکہناتھاکہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت ایک اعزاز ہے۔ آسٹریلیا اور زمبابوے سیریز میں قوم کو آپ کی قیادت میں ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی با صلاحیت اور پروفیشنلز ہیں۔امید ہے کہ آپ کی قیادت میں ٹیم آسٹریلیا اور زمبابوے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ متحد ہو کر کھیلنا اور آخری بال تک لڑنا کامیابی کی ضمانت ہے ۔ٹیم اگر ٹیم بن کر پرفارم کرے گی تو کوئی آپ کو ہرا نہیں سکتا۔
کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔
کپتان محمدرضوان کاکہناتھاکہ دورہ آسٹریلیا و زمبابوے کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پر عزم ہیں۔قوم کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا آج دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ آسٹریلیا روانہ ہوں گے۔
پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز: ٹرافی کی شاندار رونمائی
اکتوبر 11, 2025جنوبی افریقہ کیخلاف پہلاٹیسٹ:پاکستان نےاسکواڈکااعلان کردیا
اکتوبر 11, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
امریکامیں داخلےپرپابندی،پاکستان کوایک ماہ کی مہلت مل گئی
مارچ 18, 2025 -
امیر بالاج ٹیپو قتل کیس ، پیش رفت
مارچ 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔