
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )چیمپئنزٹرافی کاآج ہونےوالا آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کامیچ بارش کےباعث نہ ہوسکا۔جس وجہ سےدونوں ٹیموں کوایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
راولپنڈی میں آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کا آج گروپ بی کی ٹیم آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کااہم میچ شیڈول تھاجوکہ مسلسل بارش کےباعث نہ ہوسکا۔
پنڈی میں مسلسل بارش کے باعث آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ منسوخ کردیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا۔
میچ آفیشلز کے مطابق گراؤنڈ گیلا ہے جس کے باعث کھیل ممکن نہیں رہا۔
گروپ بی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبرپر ہیں۔
راولپنڈی میں بارش کے باعث چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول پر اثرات کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب راولپنڈی میں مسلسل بارش کی وجہ سے پاکستان ٹیم کا پریکسٹس سیشن بھی منسوخ کردیا گیا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔