چیمپئنزٹرافی:بارش کےباعث آسٹریلیا اور افغانستان کامیچ ختم،کینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے

0
58

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کے10ویں میچ میں بارش کےباعث آسٹریلیا اور افغانستان کوایک ،ایک پوائنٹ ملنےسےکینگروز سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےچیمپئنزٹرافی کے10ویں میچ میں افغانستان نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا،افغانستان نےمقررہ 50اوورزمیں 273رنزبنائے۔ہدف کےتعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم نےجارہانہ اندازاپنایا۔
آسٹریلیاکی اننگز:
آسٹریلیاکی جانب سےاننگزکاآغاز میٹ شارٹ نےکیاوہ 20رنزبناکرپویلین لوٹ گئےپھر ٹریوس ہیڈ اورسٹیون سمتھ نےمیدان سنبھالا،دونوں نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیااورٹیم کاسکور 12.5اوورز میں 109رنزتک پہنچایا،پھربارش کی وجہ سےمیچ روک دیاگیا۔بارش کےباعث گیلی آؤٹ فیلڈکی وجہ سےمیچ دوبارہ شروع نہ ہوسکا۔دونوں ٹیموں کوایک ،ایک پوائنٹ مل گیاجس سےگروپ بی میں سےآسٹریلیا چار پوائنٹ کےساتھ چیمپئنزٹرافی کےسیمی فائنل میں جگہ بنانےمیں کامیاب ہوگیا۔
افغانستان کی اننگز:
افغانستان کی جانب سےاننگزکاآغاز رحمان اللہ گربازاور ابراہیم زدران نےکیامگرزیادہ کامیاب نہ ہوسکے۔رحمان اللہ گربازبغیرکھاتہ کھولےپویلین لوٹ گئے،پھر صدیق اللہ اتل کریزپرآئے،ابراہیم زردان اور صدیق اللہ اتل نےدوسری وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم ابراہیم 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

رحمت شاہ میدان میں آئےزیادہ کامیاب نہ ہوسکے 91کے مجموعے پر 12رنز بنا کروکٹ گنوابیٹھے۔پھرکپتان حشمت اللہ شاہدی میدان میں آئےاورصدیق اللہ اتل کےساتھ کریزپرموجودہیں۔
صدیق اللہ اتل نےجارہانہ اننگزکھیلی وہ 159کےمجموعےپر85رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔پھر عظمت اللہ عمرزئی میدان میں آئے۔کپتان حشمت اللہ شاہدی 176کےمجموعےپر20رنزبناکرپویلین لوٹ گئے،پھر محمد نبی گراؤنڈمیں آئے۔
لیکن محمدنبی زیادہ کامیاب نہ ہوسکےوہ 182کے مجموعے پرصرف ایک سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔پھر گلبدین نائب میدان میں آئے۔ گلبدین نائب بھی 199کے مجموعے پر4سکور بناکرپویلین لوٹ گئے۔ راشد خان نےمیدان سنبھالا۔
راشدخان بھی زیادہ کامیاب نہ ہوسکے صرف 19رنز بنا کر 235مجموعےپرآؤٹ ہوگئے۔پھر نور احمد کریزپرآئے۔عظمت اللہ عمرزئی نےعمدہ کھیل کامظاہرہ کیا،انہوں نےتیزترین بیٹنگ کرتےہوئے 67رنز بنائےاور 272 مجموعےپر پویلین لوٹ گئےپھرفضل الحق فاروقی میدان میں آئے۔نوراحمدبھی 273کے مجموعےپر6سکوربناکرآؤٹ ہوگئے۔
ٹاس:
قبل ازیں افغانستان ٹیم کےکپتان حشمت اللہ شاہدی نےآسٹریلیاکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔
افغانستان کا اسکواڈ:
کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم زدران، رحمان اللہ گرباز، صدیق اللہ اتل، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی، گلبدین نائب، راشد خان، نور احمد اور فضل الحق فاروقی ٹیم میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کا اسکواڈ:
کپتان اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، میٹ شارٹ، مارنس لیبوشین، جوش انگلس، الیکس کیری، گلین میکسویل، بین ڈورشوئس، نیتھن ایلس، ایڈم زمپا اور اسپینسر جانسن بھی ٹیم کاحصہ ہیں۔
یادرہےکے میگاایونٹ کےافتتاحی میچ میں نیوزی لینڈنےپاکستان کو60رنز سے شکست دی جبکہ چیمپئنز ٹرافی کے دوسرےمیچ میں بھارت نےبنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست دی،ٹورنامنٹ کےتیسرےمیچ میں جنوبی افریقہ نے107سکور سے افغانستان کوشکست دی تھی۔ایونٹ کےچوتھےمیچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 5وکٹوں سےشکست دی تھی۔چیمپئنرٹرافی کےہائی ولٹیج میچ میں بھارت نے پاکستان کو6وکٹوں سےشکست دی۔
پھرایونٹ کےچھٹےمیچ میں نیوزی لینڈنے بنگلہ دیش کو5وکٹوں سےشکست دیکرسیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاجبکہ سات واں میچ آسٹریلیااورجنوبی افریقہ کےدرمیان ہوناتھامگربارش کےباعث دونوں ٹیموں کوایک،ایک پوائنٹ مل گیا۔ایونٹ کےآٹھویں میچ میں افغانستان نےبڑااپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈکو8سکورسےشکست دےکرایونٹ سےباہرنکال دیا،پھر9واں میچ پاکستان اوربنگلہ دیش کےمابین ہونا تھامگروہ بھی بارش کی نظرہوگیادونوں ٹیموں کوایک ،ایک پوائنٹ مل گیا۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply