اہم ترین دہشتگردکوپکڑنےمیں مدددینےپرپاکستان کے شکر گزار ہیں، ٹرمپ

0
7

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکہاہےکہ اہم ترین دہشت گردکوپکڑنےمیں مدد دینے پرپاکستان کےشکر گزارہیں۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےکانگریس سےخطاب میں پاکستان کاشکریہ اداکیا۔
ڈونلڈٹرمپ کاکہناتھاکہ افغانستان میں13امریکییوں کوہلاک کرنیوالےداعش کےدہشتگردکوہم نے پکڑلیاہے،امریکی فوجیوں کےقتل میں ملوث دہشت گرد کو امریکالایاجارہاہے،امریکیوں کویقین دلاتاہوں،دہشتگردکوامریکی انصاف کاسامنا کرناپڑیگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پاناماکینال کوواپس لیاجائیگا،پاناماکینال بنانےمیں امریکی قربانیاں ہیں،پاناماکینال بنانےمیں اس لئےقربانیاں نہیں دیں کہ اسےچین کے حوالےکیاجائے۔
ٹرمپ کاکہناتھاکہ گرین لینڈکےباشندوں کوکہتاہوں آپ کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے،گرین لینڈکے شہری امریکامیں شامل ہوجائیں،ہم آپ کوترقی یافتہ اور امیربنائیں گے،امریکااوربین الاقوامی سیکیورٹی کیلئے ضروری ہےکہ گرین لینڈ امریکاکاحصہ بنے،گرین لینڈکوامریکاکاحصہ بناکرہی رہیں گے۔
امریکی صدرکامزیدکہناتھاکہ یقین ہےحملےمیں مجھےخدانےبچایاتاکہ امریکاکوہم عظیم بنائیں، امریکا کوبنانےاوراس کی آزادی کیلئےہمارےبڑوں کی عظیم قربانیاں ہیں،امریکی آزادی اورخوشحالی کےلئے ہماری جنگ جاری رہے گی۔

Leave a reply