پاورشیئرنگ کامعاملہ:وزیراعظم شہبازشریف نےبلاول بھٹوکوبلالیا

0
7

پاورشیئرنگ ،ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پربھی بات چیت کےلئےوزیراعظم شہبازشریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کوآج افطار ڈنر پر مدعو کرلیا۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اورچیئرمین پیپلزبلاول بھٹوکےدرمیان آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوگی،بلاول بھٹووفدکےہمراہ وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کریں گے،حکومتی اتحادبالخصوص پنجاب حکومت کے معاہدےپرعملدرآمدپربات ہوگی۔
ذرائع کاکہناہےکہ دریائےسندھ کےپانی اورآبی وسائل پربلاول بھٹووزیراعظم سےبات کریں گے،دونوں رہنماؤں کےدرمیان پاورشیئرنگ فارمولےپر معاہدےپرغورہوگا،ملکی سیاسی اورمعاشی صورتحال پربھی بات چیت ہوگی،بلاول بھٹوچیئرمین سینیٹ کےتحفظات سےمتعلق بھی وزیراعظم کوآگاہ کریں گے۔

Leave a reply