8 فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت خارج

8 فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت خارج
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی۔
قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 8 فروری کے عام انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت کی۔
درخواست گزار شہری علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اور دوبارہ انتخابات کی استدعا کر رکھی تھی تاہم درخواست گزار کی عدم پیشی پر عدالت نے درخواست کو خارج کردیا۔
سپریم کورٹ نے درخواست گزار کی عدم پیشی پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔
اس سے قبل 19 فروری کو کیس کی سماعت کے آغاز پردرخواست گزار کی جانب سے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کالعدم قرار دیکر دوبارہ کرانے کی درخواست واپس لے لی گئی تھی۔
چیف جسٹس نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس ہر صورت سنیں گے، درخواست گزار کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
لاہور چڑیا گھر میں نایاب قسم کے جانوروں کے دلفریب مجسمے نصب
اکتوبر 13, 2025پنجاب: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر کومتوقع
اکتوبر 13, 2025لاہورشہر کا فضائی معیار آج غیر صحت بخش رہنے کا امکان
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، بیشتر علاقوں میں گرمی بڑھنے لگی
ستمبر 13, 2025 -
پی ٹی آئی کواسلام آبادمیں جلسےکی اجازت نہ دینےکافیصلہ
اگست 21, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔