838 سیکنڈ تک سر سے دو غبارے ہوا میں اچھالنے کا انوکھا ریکارڈ

0
108

(پاکستان ٹوڈے) سب سے زیادہ گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کا عزم رکھنے والے امریکی شہری کا ایک اور ریکارڈ ۔طویل مدت تک سر سے دو غباروں کو ہوا میں اچھالنے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا۔

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے پہلی بار یہ ریکارڈ 2018 میں بنایا تھا۔ اس وقت انہوں نے دونوں غباروں کو 3 منٹ اور 12 سیکنڈ تک ہوا میں اچھال کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔2019 میں ایک شخص نے 6 منٹ اور 34 سیکنڈ تک دو غباروں کو ہوا میں اچھال کر یہ ریکارڈ ان سے چھین لیا تھا۔لیکن ڈیوڈ نے 13 منٹ اور 58 سیکنڈ تک یہ کارنامہ انجام دے کر ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کر لیا۔ ڈیوڈ رش کا کہنا تھا کہ دو غباروں کو ایک منٹ تک ہوا میں رکھنے کے لیے ان کو ہفتوں تک پریکٹس کرنی پڑی۔واضح رہے ڈیوڈ رش 250 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں اور فی الحال 162 ریکارڈ ان کے نام ہیں۔

Leave a reply