ایرانی بھائیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتےہیں،خواجہ آصف

0
9

وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نےکہاہےکہ ایرانی بھائیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتےہیں۔
سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہوا،جس میں اپوزیشن نےخوب شورشرابہ کیا۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےوفاقی وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطین میں مظالم ڈھارہاہے،کسی مسلم ملک کی جانب سےاسرائیلی مظالم پرکوئی آوازنہیں اٹھی،غیرمسلم ممالک کی جانب سےاسرائیل کےخلاف آوازیں اٹھائی گئیں۔
خواجہ آصف کامزیدکہناتھاکہ چندہفتےقبل بھارت نےپاکستان کیخلاف جارحیت کی ،اپنےسے5گنازیادہ ملک کوہم نےشکست دی،بھارت پرکامیابی پراپنی افواج کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی سےقوم کی عزت میں اضافہ ہوا۔
اُن کاکہناتھاکہ اسرائیل نےایران پرحملہ کیا،ابھی بھی جنگ جاری ہے،ایران ہماراہمسایہ برادرملک ہے،ایرانی بھائیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہار کرتے ہیں،ایرانی مفادات کی ہرسطح پرحمایت کریں گے،ایران ایٹمی پروگرام پربات چیت کررہاتھا۔
وزیردفاع کامزیدکہناتھاکہ تمام اسلامی ممالک کواسرائیل کےساتھ تعلقات کوختم کرناہوگا،پاکستان نےروزاول سےاسرائیل کوتسلیم نہیں کیاہے،اسرائیل جارحیت پراو آئی سی کااجلاس طلب کیاجائے۔

Leave a reply