ایران پرحملوں کافیصلہ ایک سے2ہفتوں میں ہوجائےگا،امریکا

0
13

ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نےکہاہےکہ ایران پرحملوں کافیصلہ ایک سے2ہفتوں میں ہوجائےگا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ کاکہناتھاکہ غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں،غیرقانونی تارکین وطن کوپکڑنے والےافسران ہمارےہیروہیں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس کامزیدکہناتھاکہ گزشتہ ماہ سےایک شخص بھی غیرقانونی داخل نہیں ہوا،امریکامیں موجودمزیدغیرقانونی افرادکونکالاجائےگا،ایران پرحملوں کافیصلہ ایک سے2ہفتوں میں ہوجائےگا، بارڈرز پرسیکیورٹی سخت کردی گئی ہے، ٹرمپ نےامریکی میڈیاپرایران بارےچلنےوالی خبروں پرپیغام دیا ہے، ٹرمپ نےکہاایران کےخلاف جنگ میں شامل ہونےکافیصلہ2ہفتوں میں ہوجائے گا۔

Leave a reply